بار کونسل نے بتایا کہ ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ میں کم سے کم دو برس کا تجربہ اور سپریم کورٹ میں پریکٹس کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں کم سے کم دو برس کا تجربہ لازمی ہوگا۔
بی سی آئی نے مزید بتایا کہ اس قواعد کو مارچ 2020 سے نافذ کرنے کا امکان ہے، کونسل نے کہا ہے کہ تجربہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نئے وکلاء کو عدالتوں میں مقررہ مدت حاضری کی ضرورت ہوگی۔
بی سی آئی نے وکلاء کے لیے 10 برس تک مسلسل قانونی تعلیم (سی ایل ای) کو لازمی بنانے کی تجویز پیش کی، سی ایل ای میں وکلاء کی شرکت لازمی کردی گئی ہے، اس پروگرام کے تحت ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق جج، سینئر اور تجربہ کار وکلاء بھی مختلف مضامین پر وکلاء کی تربیت کریں گے۔
لاء کونسلرز کونسل کے زیر انتظام تربیتی پروگراموں کے لیے فیس نہیں لی جائے گی۔