ETV Bharat / bharat

'گلوکار بالاسبرامنیم صحت یاب ہو رہے ہیں'

ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر انورادھا بھاسکرن نے بتایا ہے کہ 'مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم ابھی آئی سی یو میں ہیں جو آہستہ آہستہ روبہ صحت ہو رہے ہیں'۔

expecting slow recovery: sp balasubrahmanyam's son on singer's health status
'ایس پی بالاسبرامنیم صحت یاب ہورہے ہیں'
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 1:00 PM IST

مشہور پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کی صحت کے بارے میں معلومات سے واقف کراتے ہوئے ان کے بیٹے ایس پی چرن نے کہا کہ 'وینٹی لیٹر کے استعمال کے بعد ان کی صحت میں سدھار آیا ہے۔ ایس پی بالاسبرامنیم کے پھیپھڑے بہتر طور پر کام کر رہے ہیں'۔

ویڈیو

تاہم 74 سالہ گلوکار کے افراد خاندان آہستہ سے صحتیابی کی توقع کر رہے ہیں۔

معروف پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کا علاج ایک نجی اسپتال میں چل رہا ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اس دوران وزیر صحت سی وجئے بھاسکر نے اسپتال کا دورہ کیا۔ گلوکار کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز سے بات چیت کی اور اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایس پی بالاسبرامنیم کی جلد صحتیابی کی خواہش کی۔

ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیکل سروسز) ڈاکٹر انورادھا بھاسکرن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ایس پی بالاسبرامنیم کو کووڈ۔19 کی وجہ سے ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'مختلف خصوصی ڈاکٹرز ایس پی بالاسوبرامنیم کے کلینیکل پیرامیٹرز پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں'۔

ایک ویڈیو پیغام میں چرن نے کہا کہ 'وینٹی لیٹر کے استعمال کے بعد ان کی صحت میں نمایاں فرق محسوس کیا گیا ہے۔ ان کے پھیپھڑے گزشتہ دنوں کے مقابلے بہتر کام کر رہے ہیں'۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 'ڈاکٹرز بہت پر اعتماد ہے کہ وہ مکمل طور پر جلد صحت یاب ہوں گے'۔

انہوں نے اسٹار گلوکار کے مداحوں اور خیر خواہوں کو اپنے والد سے پیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'آپ کی دعائیں یقینا مدد فراہم کررہی ہیں۔ آپ تمام سے گزارش ہے کہ ان کے لیے خصوصی دعائیں کرتے رہیں'۔

اس سے قبل وزیر نے کہا کہ انہوں نے ایم جی ایم اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر سے بات کی ہے اور حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

فلمی فلم کے شائقین اور متعدد مداحوں نے پُرجوش پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسوبراہمنیم کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، جنہیں 19 روز قبل کورونا مثبت ہونے کے بعد نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.