تقریب کا آغاز روس کے نائب وزیر دفاع کی تقریر سے ہوا جنہوں نے اپنی تقریر میں تمام فوجی دستوں سے اس مشق کے دوران دیئے گئے تمام کاموں کو پیشہ وارانہ انداز میں ادا کرنے کی نصیحت کی۔
ان جنگی مشقوں میں 8 ممالک حصہ لے رہے ہیں اور یہ مشقیں چار ممالک میں واقع 17 مقامات پر کی جائیں گی جبکہ ان مشقوں کا اختتام تمام ممالک کی مشترکہ فوجی پریڈ کے ساتھ ہوگا۔
ان جنگی مشقوں میں بھارت بھی حصہ لے رہا جبکہ پاکستان اور چین بھی ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس جنگی مشقوں کا اہم مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑائی ہے۔
ان مشقوں کے دو موڈیولس ہیں پہلے میں انسداد دہشت گردی آپریشن ، فضائی حملے ، جاسوسی آپریشنز اور دفاعی طریقے شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں اقدام اور جوابی حملوں کی مشقیں کی جائیں گی۔