ETV Bharat / bharat

'تبلیغی جماعت کے ہر فرد کا ٹیسٹ ہوگا' - ہریانہ کے وزیر انل وج کا تبلیغی جماعت پر تبصرہ

ہریانہ کے وزیر صحت انل وِج نے کہا ہے کہ گذشتہ یکم مارچ سے آج تک تبلیغی جماعت سے ریاست میں جو بھی شخص آیا ہے ان سبھی کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

every tableegi will be tested: hm haryana
'تبلیغی جماعت کے ہر فرد کا ٹیسٹ ہوگا'
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 3:53 PM IST

ہریانہ کے وزیر صحت انل وِج نے کہا ہے کہ گذشتہ یکم مارچ سے آج تک تبلیغی جماعت سے ریاست میں جو بھی شخص آیا ہے ان سبھی کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

وِج نے آج محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کے ساتھ کووِڈ-19 کے سلسلے میں میٹنگ کے دوران یہ ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کا جو بھی شخص جماعت کےارکان کے رابطے میں آیا ہے وہ انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ ان کا ٹیسٹ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈھائی لاکھ پی پی ای کِٹ کا آرڈر کیا ہے۔ ان میں سے کچھ کِٹ آچکی ہیں۔ اور ان کی تقسیم ریاست کے تمام شہری اسپتالوں میں کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے آیورویدک طریقۂ کار کو بھی اختیار کرنا چاہیے۔ جس سے تلسی، دال چینی، کالی مِرچ، شُنٹھی اور منقیٰ سے بنی ہربل ٹی، کاڑھا دن میں ایک سے دوبار پینا چاہیے۔

اسی کے ساتھ ہی 150 ملی لیٹر گرم دودھ میں آدھا چمچ ہلدی کا سفوف ڈال کر ایک سے دو بار لینا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دواؤں اور صحت اہلکاروں کے لیے ضروری اشیاء کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.