ETV Bharat / bharat

'لڑکیوں کے بغیر معاشرے کا تصور ناممکن' - نائدکھے میں بیداری پروگرام

بانڈی پورہ کی معروف خاتون سماجی کارکن نازیہ حرہ نے بچیوں کی اہمیت اور معاشرے میں ان کا کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ لڑکیاں معاشرے کا ایک ایسا اہم ترین جز ہیں، جس کے بغیر دنیا کا تصور ہی ممکن نہیں۔

fds
sfd
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:07 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھے علاقے میں بچیوں کی اہمیت کے بارے میں عوام کو حساس بنانے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا - اس پروگرام کا انعقاد گرلز مڈل اسکول نائدکھے سوناواری اور فوج نے مشترکہ طور پر کیا تھا-

ویڈیو

اس پروگرام میں مختلف اسکولی طلباء نے بچیوں کی اہمیت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے تقریر کی- پروگرام میں گرلز مڈل اسکول نائدکھے کے استاد، فوج کے کئ افسران، علاقے کے معزز شہریوں کے علاوہ اسکول کی طالبات موجود تھیں۔

اس موقع پر مختلف مقررین نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں ان کی اہمیت اور کردار کا احساس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا جن لڑکیوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں سفیر کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے، تاکہ وہ دوسری لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مناسب طریقے سے بروئے کار لانے کے لئے رہنمائی کرسکیں۔

بانڈی پورہ کی معروف خاتون سماجی کارکن نازیہ حرہ نے بچیوں کی اہمیت اور معاشرے میں ان کا کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ لڑکیاں معاشرے کا ایک ایسا اہم ترین جز ہیں، جس کے بغیر دنیا کا تصور ہی ممکن نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'خواتین کو اگر بااختیار بنانا ہے تو بچیوں کی دیکھ بھال کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایک عورت معاشرے کے تعلقات کو ہم آہنگ اور مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور خواتین کو تحفظ بخشنا اور انہیں یکساں حقوق فراہم کرنا معاشرے کا اولین اور بنیادی فریضہ ہے'۔

ان کے علاوہ مختلف اسکولی طلباء اور فوج کے 13 راشٹریہ رائفلز کے متعلقہ میجر کھیرا سنگھ نے بھی لڑکیوں کے یکساں حقوق اور تحفظ کے حوالے سے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.