ETV Bharat / bharat

اننت ناگ کے گاؤں شانگس میں برسوں بعد سڑک کی تعمیر - road in shangs village

اننت ناگ کے ضلع کے حلقہ شانگس کے لوگوں نے کئی سال بعد آخر راحت کی سانس لی۔ اگرچہ علاقہ میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا نے کئی سال قبل سڑک کی مرمت کا کام کیا تھا لیکن پچھلے کئی سالوں سے اس سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے کثیر آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

اننت ناگ کے گاؤں شانگس میں برسوں بعد سڑک کی تعمیر

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 8:33 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے چند روز قبل اس حوالے سے ایک خبر نشر کی تھی، جس کا ضلع ترقیاتی کمشنر کے کے سدھا اور پی ایم جی ایس وائی نے سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا۔

اننت ناگ کے گاؤں شانگس میں برسوں بعد سڑک کی تعمیر

لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں رابطہ سڑک کی خرابی کے سبب آمد و رفت میں دشواریاں پیش آتی تھی۔ بالخصوص مقامی علاقہ میں رہائش پذیر لوگوں کو بیمار افراد اور حاملہ خواتین کو اسپتال لے جانے میں کافی مشکات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم سڑک پر کام شروع ہونے سے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہر موسم میں رابطہ سڑک پر دھول اور مٹی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان کے مطابق علاقہ میں گاڑیوں کے چلنے سے مٹی اور دھول ان کے گھروں کے اندر داخل ہوجاتی تھی اور سڑک پر گڑہوں کی وجہ سے اس میں پانی بھر جاتا تھا۔

مقامی لوگوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پی ایم۔جی ایس وائی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سڑک کے کنارے ڈرینیج نظام اور باندھ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ یہ سڑک پانی اور کیچڑ سے محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.