ETV Bharat / bharat

جارج فلائڈ کی موت اور اس کے بعد 'بلیک لائیوز میٹرس' پر خاص بات چیت

author img

By

Published : Jun 26, 2020, 7:03 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نیوز ایڈیٹر نشانت شرما نے امریکہ میں مقیم بھارتی طلبا کے ساتھ امریکہ میں جاری احتجاج 'بلیک لائیوس میٹرس' پر بات چیت کی۔

black lives matter
black lives matter

امریکہ میں 25 مئی کو جارج فلائڈ نامی ایک شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں لوگوں نے احتجاج کیا، موجودہ وقت میں امریکہ میں 'بلیک لائیوز میٹرس' کے بینر تلے احتجاج جاری ہے۔

جارج فلائڈ کی موت اور اس کے بعد بلیک لائیوز میٹرس احتجاجوں کے سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نیوز ایڈیٹر نشانت شرما نے امریکہ میں مقیم بھارتی طلبا سے بات چیت کی۔

اس بات چیت میں امریکہ میں مقیم بھارتی طلبا ویبھو، ارچنا، نیترا اور سہانہ شامل رہے۔

امریکہ میں مقیم بھارتی طلبہ سےبات چیت

بات چیت کے دوران ویبھو نے بلیک لائیوز میٹرس احتجاجوں کے سلسلے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا 'جارج فلائڈ کی موت کے بعد امریکہ میں پرزور احتجاج ہوئے، گذشتہ ایک ماہ سے یہ احتجاج جاری ہیں، یہ بہت اچھی بات ہے کہ لوگ ایسی پریشانیوں کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں'۔

ایک طالبہ ارچنا نے کہا 'گذشتہ ایک ماہ میں جو احتجاج ہوئے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، ایسے احتجاجوں کی تاریخ کے بارے میں بھی پڑھنے کو ملا ہے'۔

وہیں ایک دوسری طالبہ نے کہا 'احتجاج کے دوران ہم نے بہت کچھ سیکھا، اس طرز پر ہم بھارت میں بھی اپنی آواز بلند کر سکتے ہیں، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی پولیس عوام پر ظلم کرتی ہے'۔

ایک دوسری طالبہ نے کہا 'امریکہ یا پھر دنیا میں صرف سیاح فام افراد پر تشدد نہیں ہورہا ہے، بلکہ بھارتیوں کے ساتھ بھی تشدد ہوتا ہے، اگر ہم اپنے ملک کی بات کریں تو بھارت میں بھی لوگ رنگ کو ہدف بناتے ہیں'۔

ارچنا نے مزید بات کرتے ہوئے کہا 'ہم نے اس بلیک لائیوز میٹر احتجاج کے دوران بہت کچھ سیکھا ہے، اب ہم ہر نسل، رنگ کے لوگوں کو سمجھ سکتے ہیں، اور خاص طور میں نے اپنے آپ کو سمجھا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.