عالمی وبا کورونا وائرس سے کوئی خطّہ، طبقہ اور علاقہ محفوظ نہیں ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں اس مہلک وبا کا اثر دیکھا جارہا ہے۔
ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں بھی کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ عدلیہ بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔
یکے بعد دیگرے عدالت سے متعلقہ افراد (وکلا اور ملازمین) میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسیز سامنے آرہے ہیں۔
اترپردیش کے محمکہ صحت کے مطابق بریلی کے ضلعی عدالت میں اب تک یکے بعد دیگرے تقریباً آدھا درجن سے زیادہ کورونا مثبت کیسیز درج کیے گئے ہیں۔
عدالت گزشتہ ہفتے دو دن کے لیئے کئی مرتبہ بند ہو چکی ہے۔ اسی بنا پر عدالت میں دائرہ کردہ کئی معاملوں کی سماعت ملتوی ہو چکی ہے۔
عدالت کے تمام معاملوں میں آئندہ کی تاریخ دی جائے گی۔ عدالت میں داخل ہونے سے پہلے سینی ٹائز کرنا لازمی ہے۔ عدالت کے باہر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے تمام اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: کورونا متاثرہ خاتون جانچ کے دوران فوت
عدالت میں صرف وکلا کے علاوہ ملزمان اور پولس اہلکاروں کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ باقی ملزمان کے افراد خاندان کو عدالت کے باہر سے اپنے رشتہ دار کو دیکھنے یا ملنے کی اجازت ہے۔