ETV Bharat / bharat

پندرہ روزہ تحقیقی قومی ورکشاپ کا اختتام - پروفیسر عتیق اللہ تابش

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا پندرہ روزہ ورکشاپ کا اختتام ہوا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر اردو کے ممتاز نقاد پروفیسر عتیق اللہ تابش شریک ہوئے۔ اپنے کلیدی خطاب میں پروفیسر عتیق اللہ تابش نے کہا کہ موجودہ دور میں لفظ کی جس قدر بے حرمتی ہوئی ہے اس سے قبل ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا۔

بی ایچ یو میں پندرہ روزہ تحقیقی قومی ورکشاپ کا اختتام
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 10:42 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کی معروف بنارس ہندو یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی جانب سے گذشہ دنوں ایک پندرہ روزہ تحقیقی قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا، جسکا اختتام کل بتاریخ 3 اکتوبر کو ہوا۔ تقریب کی ابتدا حسب روایت کل گیت سے کی گئی۔

End of the 15-day National Research Workshop in bhu
تقریب کا افتتاح یونیورسٹی کے کل گیت سے کیا گیا

اس موقع پر اردو کے ممتاز نقاد پروفیسر عتیق اللہ تابش نے شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کے پندرہ روزہ قومی ورکشاپ کے اختتامی اجلاس میں کہا کہ 'ہمارے عہد کا سب سے بڑا المیہ صارفیت سے مغلوبیت ہے۔ ہمارے ذہن و فکر نے اس قدر صارفیت کے اثرات قبول کیے ہیں کہ اب بازار اور فیشن کا قبضہ ہمارے گھروں پر ہو چکا ہے، سچ اور جھوٹ کے درمیان فاصلے مٹ چکے ہیں اور اقدار تہس نہس ہو رہے ہیں، ایسے میں ادب اور شاعری کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، تحقیق بذات خود ایک مشکل عمل ہے جہاں ہر قدم پر آپ کے علم، محنت شاقہ اور جدوجہد کا امتحان ہوتا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ عہد میں زبان و الفاظ کی حرمت اس لیے پامال ہورہی ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی پر اشتہار کا ملمع چڑھا دیا جاتا ہے۔ ادب و فن بھی ہمارے عہد کے محض فکری رویوں سے متاثر نہیں ہوتا بلکہ سماجی و سیاسی تبدیلیوں کے اثرات بھی قبول کرتا ہے۔ اس ورکشاپ میں شرکاء نے سچ کی تلاش کو سیکھا ہے اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

بی ایچ یو میں پندرہ روزہ تحقیقی قومی ورکشاپ کا اختتام

اپنے صدارتی کلمات میں پروفیسر آر پی پاٹھک ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس بی ایچ یو نے کہا کے موجودہ دور میں تحقیق کا معیار اطمنان بخش نہیں اس لیے کہ اساتذہ اور اسکالرز دونوں تساہلی کے شکار ہیں۔ تحقیق سے بے رغبتی دونوں میں پائی جاتی ہے۔

تقریب کے آخر میں ریسرچ اسکالرز کو سرٹیفکٹ دیا گیات

شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی نے ایک اہم موضوع پر دو ہفتے کا ورکشاپ کراکے ہماری توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کرائی ہے جو اکادمی کی دنیا میں لازمی ہے۔

مختلف شعبے و یونیورسٹی کے طلبا و ریسرچ اسکالرز

مہمان اعزازی کے طور پر تشریف لائے پروفیسر اشفاق احمد صدر شعبہ عربی بنارس ہندو یونیورسٹی نے جامعاتی تحقیق میں سناپسس کی ضرورت اور اہمیت نیز اس کے طریقہ کار پر پُرمغز روشنی ڈالی۔

اس موقع پر رانچی یونیورسٹی سے آئے شعبہ صدر اردو ڈاکٹر منظر حسین نے اردو میں تحقیق کی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

پروفیسر عتیق اللہ کا پروفیسر آفتاب احمد آفاقی استقبال کرتے ہوئے

استقبال پروفیسر آفتاب احمد آفاقی صدر شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی نے کیا جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مشرف علی اور اظہار تشکر کی رسم محترمہ رقیہ بانو نے ادا کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.