ETV Bharat / bharat

ایمان کی سلامتی، وطن کا تحفظ اور اسلامی تشخص کی برقراری پر زور - جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں منعقدہ علمی مذاکرہ

جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں 'مسلمانوں کو درپیش چیالنجس اور ان کا حل' کے عنوان پر علمی مذاکرہ منعقد ہوا۔ پیش ہے اس پروگرام کی تفصیلات

Emphasis on security of faith protection of homeland and retention of Islamic identity
ایمان کی سلامتی، وطن کا تحفظ اور اسلامی تشخص کی برقراری پر زور
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 3:03 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:58 PM IST

جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں منعقدہ علمی مذاکرہ میں مولانا مفتی خلیل احمد نے صدارتی خطاب میں کہا کہ موجودہ زمانہ کے علماء زمانہ کے نشیب و فراز سے خوب واقف ہیں اور حالات پر قریبی نظر رکھتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ اس امت پر سخت حالات پہلی مرتبہ نہیں آئے، سابق میں کئی مرتبہ ایسے حالات پیش آچکے اور ہمارے علما نے حکمت و بصیرت کے ذریعہ ان کا مقابلہ کیا اور عوام کے سامنے حقیقی حل پیش کیا۔

مولانا مفتی خلیل احمد نے کہا کہ 'آج خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر اکسایا جا رہا ہے اور ان کے ایمان کو متزلزل کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو کبھی بھی محض خاتون خانہ نہیں بنایا جیسا کہ لوگ سمجھتے ہیں بلکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے ملک کے تحفظ کا فریضہ انجام دے سکتی ہیں۔ خواتین کے تمام مسائل کا واجبی اور حقیقی حل صرف اور صرف اسلام کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ ملت کی بیٹیوں کو چاہئے کہ موجودہ چیالنجس میں بھرپور کردار ادا کریں اور ان کے ایمان کو متزلزل کرنے والی سازشوں کو ناکام بنائیں'۔

مفتی خلیل احمد نے کہا کہ وطن عزیز بھارت کو بنانے‘ سجانے اور سنوارنے کے ساتھ ساتھ اس ملک کو اقوام عالم میں اعتبار بخشنے میں مسلمانوں کا بڑا کردار رہا ہے'۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد عظمت اللہ خان احساس کی کتاب 'دبستان جامعہ نظامیہ حیدرآباد' کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔

جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں منعقدہ علمی مذاکرہ کی نگرانی مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نے کی۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے صدارت کی۔ اس علمی مذاکرہ میں شیوخ و اساتذہ، علماء و طلبہ کے علاوہ اہل علم اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ نے 'وطن عزیز کا تحفظ اور مسلمانوں کا کردار' کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔

مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی نے کہا کہ بھارت سے مسلمانوں کا رشتہ اتنا ہی قدیم ہے جتنا کے انسانیت کا تعلق کرہ ارض سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن سے محبت سنت ہے۔ انہوں نے احادیث کے حوالے سے واضح کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وطن سے محبت کیا کرتے تھے۔

انہوں نے مسلمانوں کی حب الوطنی پر شبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ مسلمانوں کے نزدیک وطن کی حیثیت معبود کی نہیں بلکہ محبوب کی ہے اگر کوئی اس نقطہ کو سمجھ جائے تو کبھی وہ مسلمانوں کی حب الوطنی پر انگلی اٹھا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع کرنا اس پر ہونے والے حملہ کا جواب دینا حب الوطنی کا حصہ اور اس کا تقاضہ ہے۔

سید ضیاء الدین نقشبندی نے جنگ آزادی میں علماء کی حصہ داری پر دلائل کے ساتھ روشنی ڈالی اور کہا کہ علماء کرام کی کئی جماعتیں جنگ آزادی میں سرگرم رہیں اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے اس میں حصہ لیا۔ کئی اہل علم نے زبانی اور قلمی جہاد کیا۔ علامہ فضل حق خیرآبادیؒ نے 1857 میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اس سے پہلے امام الہند مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ اور سراج الہند شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ آزادی کے موقع پر حیدرآباد دکن کی مسلم خاتون بیگم ثریا نے بھارت کا پہلا قومی ترنگا تیار کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر مجاہدین آزادی میں علماء کے ساتھ مسلمان مرد حضرات ہی کا تذکرہ کیا جاتاہے جبکہ کئی مسلم خواتین نے بھی جنگ آزادی میں عملی حصہ لیا اور اپنا مال اور قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کئی ایک تجاویز بھی پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں تقریبا 764 سال مسلم حکمرانی کے باوجود تمام ادیان سے تعلق رکھنے والے افراد امن و سلامتی کے ساتھ ہندوستان میں موجود رہے'۔

ایمان کی سلامتی، وطن کا تحفظ اور اسلامی تشخص کی برقراری پر زور
جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا باب الداخلہ

مسلم حکمرانوں نے کبھی بھی ان کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا اور نہ ان کو وطن سے بے دخل کیا اور نہ ہی مسلمانوں نے اس طرح کا کوئی مطالبہ کیا۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ صرف 73 سال بھی مکمل نہیں گزرے۔ اس سیکولر ملک میں بعض فرقہ پرست عناصر کی طرف سے اب مسلمانوں کو ختم کرنے اور انہیں دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ دستور ہند میں دیئے گئے حقوق حاصل کرنے کے لئے جمہوری طریقہ پر جدوجہد کرنے کا ملک کے ہر باشندے کو حق حاصل ہے۔

مولانا حافظ محمد خالد علی نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ نے ”موجودہ حالات اور ایمان کا تحفظ“ کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مسلمان اپنی تاریخ کے انتہائی شدید ترین حالات سے دو چار ہیں‘ اسلام دشمن طاقتیں متحد ہو کر ان کو ظلم و ستم کا شکار بنا رہی ہیں۔ عالم اسلام اور وطن عزیز میں خصوصاً مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے ان کا جینا دوبھر کیا جا رہا ہے۔ ان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے مختلف کوششیں کی جا رہی ہیں ان کی صفوں میں دراڑیں ڈالی جارہی ہیں اور ان کو فرقوں میں بانٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلمان جہاں اکثریت میں ہیں تو ایک دوسرے سے دست بہ گریباں ہیں اور جہاں اقلیت میں ہیں وہ ظلم کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کبھی مسلمانوں کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کبھی شریعت مطہرہ پر عمل کرنے سے روکا جا رہا ہے کبھی مساجد کی قانونی حیثیت ختم کی جا رہی ہے کبھی دستور میں ترمیم کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری زمانے میں اسلام دشمن اقوام کی ان سازشوں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ہی متنبہ فرمادیا تھا۔مولانا خالد علی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمان اپنے معاملہ کو پہلے اللہ رب العزت کے حوالے کریں اور پھرحکمت و حسن تدبیر اختیار کریں کیونکہ جو اللہ تعالی پر بھروسہ کرتا ہے اللہ تعالی اس کو کافی ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو چاہئے کہ برادران طن کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں ان کے شانہ بشانہ ہو کر چلیں بحیثیت بھارتی ایک دھارے میں آئیں وطنیت و انسانیت کی بنیاد پر تمام ہندوستانی اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنے جائز حقوق کو حاصل کرنے کے لئے اجتماعی جدوجہد کریں‘ شہریوں کو آئین ہند میں دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بات منوائیں۔

مولانا حافظ سید روف علی صدر مدرس دارالعلوم کاورم پیٹ نے جدید چیالنجس اور مسلم خواتین کی ذمہ داری کے عنوان سے مقالہ پیش کیا۔

علمی مذاکرہ موجود حاضرین

مولانا ڈاکٹر سعید بن مخاشن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے موجودہ حالات اور سیرت طیبہ سے رہنمایانہ خطوط کے موضوع پر مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو اور ہر گوشہ نسل انسانی کی بقا اور ترقی کیلئے جامع رہنما ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ میں پورے طور پر سیاسی اور سماجی شعور پایا جاتا ہے۔ امت مسلمہ کو اس پہلو پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون اسکیم

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں سیاسی بصیرت اور دوراندیشی بھی پیدا ہونا ضروری رہے تاکہ وہ اپنے اطراف ہونے والے انقلابات‘ ملک میں برپا ہونے والی تحریکیں اور نئے وجود میں آنے والی تبدیلیوں اور قوانین و نیز مختلف نشیب و فراز سے واقف ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ سے ہمیں سبق حاصل ہوتا ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنے حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں آواز بلند کریں۔

مولانا محمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔مولوی محمد اسداللہ کی قرآت اور مولوی محمد عبداللہ کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا۔

معتمد جامعہ مولوی سید احمد علی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Intro:Body:

National

Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.