حکومت کی طرف سے جاری ایک آفشیل بیان میں کہا ہے: الیکشن کمیشن کے حکم پر کمشنر برائے رابطۂ عامہ پی سی جعفر کو مانڈیا پارلیمانی حلقے کا انتخابی افسر بنایا گیا ہے'۔
انتخابی کمیشن نے یہ حکم اس وقت دیا، جب بی جے پی نے منجوشری پر مبینہ طور پر جنتادل سیکولر کے امیدوار نکھل کی حمایت اور آزاد امیدوار سوملتا انبریش کے خلاف تفریق کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
سوملتا انبریش کو بی جے پی کی حمایت حاصل ہے۔ مانڈیا پارلیمانی حلقے کے لیے 18 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔