سشمتا دیو نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ انتخابی کمیشن نے دوسرے رہنماؤں پر پابندی عائد کی، لیکن وزیر اعظم اور امت شاہ کو کلین چٹ دے دی۔
سشما دیو نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی یے سلسلے میں ديے گئے وزیر اعظم مودی کے بیان کی جانکاری بھی سپریم کورٹ کو دی ہے۔ اس معاملے میں بدھ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
سشمتا دیو نے سپریم کورٹ کے دیے حلف نامے میں کہا الکشن کمیشن یہ بتا پانے میں ناکام رہا ہے کہ نریندر مودی اور امت شاہ کی جانب سے دیے گئے متنازع بیان غیر مہذب ہیں۔
راشٹر وادی کانگریس پارٹی 'این سی پی' نے منگل کے روز الزام عائد کیا کہ الکشن کمیشن مودی کے زیر اثر ہے۔ این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے یہ تبصرہ کیا۔
ملک نے الزام عائد کیا کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ سے نکلی پرچیایوں کا آپس میں ملان نہیں ہونے کے امکان کے باوجود انتخابی کمیشن نے کوئی راستہ اختیار نہیں کیا۔