یچوری نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مخصوص شبیہ بنانے میں الیکشن کمیشن کا بھی کردار رہا ہے۔ مغربی بنگال، تریپورہ اور کیرلا میں پارٹی کا خیمہ اکھڑنے کے بعد پولٹ بیورو کی دو روزہ میٹنگ کے بعد سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس الیکشن میں ان کی پارٹی کی شکست فاش ہوئی ہے بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں اس کی مضبوط ساکھ رہی ہے لیکن اس شکست کے پیچھے وجہ ہے کہ بی جے پی نے غریبی، بے روزگاری اور نوٹ بندی جیسے مسائل کو درکنار کر کے اپنی نئی شبیہ بنائی جو فرقہ واریت، پر تشدد قوم پرستی کے طور پر سامنے آئی۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی مخصوص شبیہ بنائی گئی اور اسے میڈیا، پیسہ، ٹیکنالوجی وغیرہ کے غلط استعمال سے پھیلائی گئی۔ علاوہ ازیں بی جے پی کے ساتھ سنگھ پریوار کا بھی بڑا جال ہے جس نے اس الیکشن میں خاص کردار ادا کیا ہے۔
مودی کی شبیہ بنانے میں الیکشن کمیشن کا بھی ہاتھ ہے: یچوری - Election
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) نے لوک سبھا انتخابات میں شدید ہزیمت اٹھانے کے وجوہات پر غور و خوض کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے فرقہ واریت، پرتشدد قوم پرستی کو ہوا دے کر یہ الیکشن جیتا ہے۔
یچوری نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مخصوص شبیہ بنانے میں الیکشن کمیشن کا بھی کردار رہا ہے۔ مغربی بنگال، تریپورہ اور کیرلا میں پارٹی کا خیمہ اکھڑنے کے بعد پولٹ بیورو کی دو روزہ میٹنگ کے بعد سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس الیکشن میں ان کی پارٹی کی شکست فاش ہوئی ہے بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں اس کی مضبوط ساکھ رہی ہے لیکن اس شکست کے پیچھے وجہ ہے کہ بی جے پی نے غریبی، بے روزگاری اور نوٹ بندی جیسے مسائل کو درکنار کر کے اپنی نئی شبیہ بنائی جو فرقہ واریت، پر تشدد قوم پرستی کے طور پر سامنے آئی۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی مخصوص شبیہ بنائی گئی اور اسے میڈیا، پیسہ، ٹیکنالوجی وغیرہ کے غلط استعمال سے پھیلائی گئی۔ علاوہ ازیں بی جے پی کے ساتھ سنگھ پریوار کا بھی بڑا جال ہے جس نے اس الیکشن میں خاص کردار ادا کیا ہے۔
siraj
Conclusion: