کمیشن نے آپ کی 29 جنوری کی شکایت کو دیکھتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا اور جمعہ کو (31 جنوری) شام پانچ بجے تک ان سے جواب مانگا ہے۔
کمیشن کے سیکرٹری اجے کمار کی جانب سے جاری اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے کمیشن کے سامنے یہ الزام لگایا تھا کہ ورما نے ایک ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں کیجریوال کو 'دہشت گرد' قرار دیا تھا۔کمیشن نے نوٹس کے ساتھ ورما کے بات چیت کے ویڈیو کا سی ڈی اور تحریری بیان بھی منسلک کرتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مانا ہے۔
کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ورما کو نوٹس جاری کیا ہے تاکہ ان کا موقف جان کر اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ دہلی کی 70 رکنی اسمبلی کے لئے آٹھ فروری کو انتخابات ہونے ہیں۔ نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہوگا۔