ETV Bharat / bharat

عیدالاضحیٰ: نفرت پھیلانے والوں کو وارننگ

میٹنگ میں پولیس کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جو بھی سماج میں نفرت اور تشدد پھیلانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف پولیس سختی کے ساتھ کاروائی کرے گی۔

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 12:49 PM IST

eid-ul-adha: strict warning against those who spread tension
عیدالاضحیٰ: کشیدگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت انتبأ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کی گشتی بڑھادی گئی ہے ۔ کشیدگی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں پر سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تھانوں میں امن کمیٹیز کی میٹنگ کرکے معاشرے کے ذمہ داران کو بھی خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

عید الاضحیٰ کے سلسلے میں گیا انتظامیہ سطح سے تیاریاں کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاط برتنے اور گھروں میں عیدالاضحیٰ منانے کی اپیل کی ہے۔

eid-ul-adha: strict warning against those who spread tension
امن کمیٹی کے اراکین اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے

انتظامیہ کی جانب سے روک ٹوک تو نہیں ہے تاہم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی احتیاط لازمی قرار دیاگیا ہے۔

میٹنگ میں پولیس کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جو بھی سماج میں نفرت اور تشدد پھیلانے والے افراد ہیں ان کے خلاف پولیس سختی کے ساتھ کاروائی کرے گی، اس کے لئے امن وامان برقراررکھنے میں سبھی کوپولیس کی مددکرنی چاہئے۔

پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر بچاو اور احتیاط پر بھی زور دیا گیا ہے۔ کہا گیا کہ مساجد وعید گاہوں میں بھیڑ جمع نہ ہو۔

مزید پڑھیں: متعدد تعلیموں تنظیموں کی جانب سے نئی تعلیمی پالیسی کی مخالفت

مسجد میں جس طرح سے چار پانچ افراد نمازیں ادا کررہے ہیں اسی طرح عیدلاضحی میں بھی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.