ETV Bharat / bharat

ملک کے اعلیٰ رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی - عید الاضحیٰ

ملک کے صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

pm
pm
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 7:42 AM IST

Updated : Aug 1, 2020, 9:53 AM IST

صدر رام ناتھ کووند نے اردو میں ٹویٹ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

کووند نے ٹویٹ کیا کہ 'عید مبارک۔ عیدالاضحی کا تیوہار آپسی بھائی چارے اور ایثار کی علامت ہے اور لوگوں میں خیرخواہی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ آئیے اس مبارک موقعے پر ہم اپنی خوشیوں میں ضرورتمندوں کو شریک کریں اور کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے تمام ہدایات کی پابندی کریں۔'

صدر رام ناتھ کووند نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ 'یہ سرشاری اورخیر سگالی کا تہوار ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'عید الاضحیٰ کا تہوار امن اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے'۔

نائب صدر نے کورونا وائرس کے سبب باہمی حفاظتی فاصلہ اور دیگر معیارات پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 'یہ تہوار ہماری زندگی، ملک اور دنیا میں امن و خیرسگالی اور خوشحالی لے کر آئے'۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'عید الاضحی کی مبارکباد۔ یہ دن ہمیں ایک منصفانہ، ہم آہنگ اور جامع معاشرے کے قیام کی ترغیب دے۔ بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبے کو مزید تقویت ملے۔'

وزیراعظم مودی نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی عیدقرباں کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

راہل گاندھی نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی

Last Updated : Aug 1, 2020, 9:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.