ETV Bharat / bharat

ای آئی اے 2020 مسودے پر راہل گاندھی کی سخت تنقید - loot of the nation

کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق صدر راہل گاندھی کہا ہے کہ ماحولیاتی تباہی کو روکنے کے لئے ای آئی اے ڈرافٹ کو واپس لیا جانا چاہئے۔

rahul gandhi
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 3:10 PM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ماحولیاتی تباہی کو روکنے کے لئے ماحولیاتی امپیکٹ اسسمنٹ 2020 (ای آئی اے) کے مسودے کو واپس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ای آئی اے 2020 ڈرافٹ کو 'قوم کی لوٹ کھسوٹ' قرار دیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'ای آئی اے 2020 ڈرافٹ کا مقصد قوم کی لوٹ مار کرنا ہے۔ یہ ایک اور بھیانک مثال ہے کہ بی جے پی حکومت ملک کے وسائل کو لوٹنے والے سوٹ بوٹ میں ملبوس'دوستوں' کے لئے کیا کر رہی ہے۔ ماحولیاتی تباہی کو روکنے کے لئے ای آئی اے 2020 کے مسودے کو واپس لینا ہوگا'۔

اطلاع کے مطابق ای آئی اے میں مختلف منصوبوں کے لیے ماحولیاتی کلیئرنس جاری کرنے کا طریقہ کار شامل ہے۔ وزارت ماحولیات نے رواں برس مارچ میں اس کا ڈرافٹ جاری کیا تھا اور عوامی تجاویز بھی طلب کی گئی تھی۔

وزارت ماحولیات نے پہلے کہا تھا کہ وہ لوگوں کے لئے تجاویز اور آراء پیش کرنے کی آخری تاریخ 30 جون سے بڑھا نہیں سکے گی، لیکن بعد میں اس نے 12 اگست تک کا وقت دے دیا۔

راہل گاندھی نے لوگوں سے ای آئی اے 2020 کے نئے مسودے پر احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کو انہوں نے نہایت ہی خطرناک اور طویل مدتی تباہ کن نتائج سے تعبیر کیا ہے۔

ایک فیس بک پوسٹ میں 'انڈر ڈرافٹ ای آئی اے 2020' کے ہیش کا ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے گاندھی نے ای آئی اے 2020 کے مسودے پر حکومت کے خلاف تنقید کی اور کہا ہے کہ 'یہ صرف باتوں کا پلندہ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.