تعلیمی بجٹ پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر وجئے ورما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئےکہا کہ نئی سرکار کا بجٹ کافی بہتر ہیں۔ جو اعلانات کیے گئے ہیں وہ بھی طلبا کے لیے بہتر ثابت ہوسکتے ہیں۔
عالمی سطح کے اداروں کو 400 کروڑ روپے کا اعلان ہونے پر وجئے ورما نے کہا کہ یہ رقم معمولی ہے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے لیے مزید رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ فنڈ دہلی یونیورسٹی کے لیے بھی مکمل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک بار اس پر غور کرنا چاہیےاور اس فنڈ کو بڑھانا چاہیے۔
اسٹڈی ان انڈیا پروگرام چلائے جانے پر وجئے ورما نے کہا کہ یہ ایک اچھی پہل ہے اس سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے جانے والے طلبا کو روکا جاسکتا ہے۔ساتھ ہی بیرون ممالک سے طلبا یہاں تعلیم حاصل کرنے آئیں۔اس طریقے کی پہل کی جائے نہ کہ صرف یوجنا لانے سے نہیں ہوگا۔اسے صحیح طریقے سے لاگو بھی کرنا ہوگا۔
کوئی بھی طالب علم اگر بیرون ملک جاتا ہے وہ بیرون ملک میں دی جانے والی تو سہولیات کی وجہ سے جاتا ہےاگر وہیں سہولیات بھارت میں ملے گی تو کوئی بھی طالب علم بھارت چھوڑکر دوسرے ممالک میں پڑھنے یا نوکری کرنے نہیں جائے گا۔