امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق گرین وچ کے وقت کے مطابق دس بجے زلزلہ آیا اور ریکٹرسکیل پر اس کی شدت 5.4 درج کی گئی۔
محکمہ کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلو میٹر کی گہرائی میں 62.3067 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 58.2464 ڈگری مغرب طول البلد پر تھا۔
فی الحال اس زلزلے سے کسی کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 21 اکتوبر کو آئس لینڈ کی وزیراعظم کے راست انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ کچھ دیر کے لیے کیٹرین جیکب دوتریس کے چہرہ پر تشویش چھاگئی تھی۔
واضح رہے کہ چلی کے ساحلی شہر آئیکیوک میں کل زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا تھا کہ اتوار کو آئے زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پیمانے پر 5.4 درج کی گئی تھی۔
سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 20.0209 ڈگری جنوبی طول البدل اور 70.8901 ڈگری مغربی عرض البلد پر دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔