ETV Bharat / bharat

آم کی بونی قسموں کا بڑھتا رجحان - آم کی بونی قسم

جب درخت سائز میں بڑھتا ہے تو کٹائی کے وقت بہت سے پھل گرجاتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔

Dwarf
Dwarf
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:19 PM IST

آم کے پودوں کو بونا کرنے کا عمل جاری ہے۔ آم کے پودوں کے بڑے سائز کی وجہ سے گذشتہ صدی سے سائنس دانوں کی ایک کوشش رہی ہے کہ وہ پودوں کے سائز کو چھوٹا کریں۔

روٹ اسٹاک کی مدد سے سیب کے پودوں کو چھوٹے سائز میں رکھ کر کم زمین میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا رواج کئی دہائیوں سے بیرون ملک میں جاری ہے۔ گھنے پودوں میں کم جگہ پر زیادہ تعداد میں پودے لگنے کے سبب چند سالوں میں بہت زیادہ پیداوار حاصل کرنا ممکن ہے۔ چھوٹے پودوں کے پھلوں کو توڑنا آسان ہے اور ان کی دیکھ بھال کرنے میں بھی کم لاگت آتی ہے۔

سینٹرل سب ٹروپیکل باغبانی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیلندر راجن کے مطابق جب درخت سائز میں بڑھتا ہے تو کٹائی کے وقت بہت سے پھل گرجاتے ہیں اور انہیں نقصان پہنچاتا ہے۔ پھلوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پکنے پر انھیں بڑی احتیاط سے ہاتھ سے توڑنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ صرف چھوٹے سائز کے پودوں سے ہی ممکن ہے۔

آم کے پودوں کو سیب کی طرح بونا بنانے کی کوششیں بھی پچھلی صدی میں ہی شروع کی گئی۔ سیب اور دوسرے پھلوں کی طرح روٹ اسٹاک کے استعمال سے بونا کرنے میں کامیابی تو نہیں ملی لیکن کچھ بونی اقسام تیار کی گئیں جن کے پودے چھوٹے سائز کے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.