نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولس اکیڈمی میں انڈین پولس سروس (آئي پی ایس) کے زیر تربیت اہلکاروں کے کنوکیشن پریڈ میں حصہ لیا اور مستقبل کے پولس افسران سے اپنے خطاب میں یہ اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا 'پولس کو ہمیشہ اپنی وردی پر فخر ہونا چاہئے اور اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے'۔
وزیراعظم نے کہا 'اپنی وردی کا وقار کم نہ ہونے دیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں نے خاکی وردی کا انسانی چہرہ دیکھا ہے جو کوروناوائرس کی وبا کے دوران اچھے کام کی وجہ سے طویل عرصے تک ان کے ذہن میں پیوست رہے گا'۔
یہ بھی پڑھیے
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ نے پرچم لہرا دیا
وزیراعظم نے کہا 'پولیس افسران کو باریکی سے کام کرنے پر توجہ دینی ہوگی، اس کے لئے کام کی باتوں پر توجہ دینی ہوگی اور بے معنی چیزوں سے صرف نظر کرنا ہوگا'۔
وزیراعظم نے کہا 'جرائم کی تحقیقات کے وقت زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی زمینی سطح پر خفیہ معلومات اکٹھا کرنا بھی بہت ضروری ہے'۔