آندھرا پردیش کے شریکاکولم ضلع میں نظم ونسق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انھوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ڈیوٹی پر مامور ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپئے فراہم کیے جائیں گے۔
ڈی جی پی گوتم سوانگ نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر پورے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے ضلع عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کوویڈ-19 کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع پولیس کی بھی تعریف کی۔
ڈی جی پی نے کہا کہ محکمہ کی فلاح و بہبود کے لئے وہ ہر ممکن اقدام کریں گے۔
ڈی جی پی نے مزید کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لئے بھارت کے اقدامات دوسرے ممالک کے لئے مثالی ہیں۔