ETV Bharat / bharat

'سکیورٹی وجوہات کے باعث اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے' - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تاہم کمیشن نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے'۔

election commission
author img

By

Published : Mar 10, 2019, 11:43 PM IST

الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ 'جموں و کشمیر میں فی الحال صرف عام انتخابات ہوں گے۔ کمیشن نے کہا کہ 'سکیورٹی وجوہات کے باعث اسمبلی انتخابات کو منعقد نہیں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں عام انتخابات پانچ مراحل میں منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ 'ایک ساتھ دو انتخابات میں امیداروں اور رائے دہندگان کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل کام ہوگا'۔

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا تاہم الیکشن کمیشن نے ایسا نہیں کیا۔

واضح رہےکہ جموں و کشمیر میں گذشتہ برس 20 دسمبر سے صدر راج نافذ کیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر میں بی جے پی - پی ڈی پی اتحاد ختم ہونے کے بعد محبوبہ مفتی نے وزارت اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.