بدولا بازا کے بازار میں لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر غیرقانونی کام کرنے والوں پر پولیس نے کاروائی کی ہے۔ پولیس کے مطابق دوکان سے پان مسالا اور نشیلی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کو مخبر نے خبر دی تھی کہ یہاں زردے والے پان، مسالا اور نشیلی دواؤں کی فروخت کی جا رہی ہے۔ خبر ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے دوکان پر چھاپے ماری کی اور منشیات برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق دوکانداروں کے گودام میں جانچ کرنے پر 21 بوریوں میں زردہ سمیت پان، مسالہ اور نشیلی منکے کی گولیاں برآمد ہوئیں۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھارتی حکومت نے پورے ملک میں 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی شروعات 25 مارچ سے 14 اپریل تک ہے۔ آج یعنی اتوار کے روز لاک ڈؤن کا 12 واں دن ہے۔