ETV Bharat / bharat

دفاعی ٹکنالوجیز کےلیےڈی آر ڈی او،کی پہل

ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)حیدرآباد میں ریسرچ سل قائم کرے گا تاکہ ملک کو درکار مستقبل کی دفاعی ٹکنالوجیز کی تکمیل کی جاسکے۔

دفاعی ٹکنالوجیز کےلیےڈی آر ڈی او،کی پہل
دفاعی ٹکنالوجیز کےلیےڈی آر ڈی او،کی پہل
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 3:07 PM IST

ڈی آرڈی او۔آئی آئی ٹی۔ایچ ریسرچ سل،نشاندہی کردہ ٹکنالوجی کے شعبہ جات میں بنیادی اور اپلائیڈ ریسرچ کا کام کرے گا۔چینئی میں ڈی آرڈی اوکے ریسرچ اینڈ انوویشن سنٹرکے ایکسٹنشن کے طورپر قیام کے بعد اس ریسرچ سل کو دفاع کے لئے عصری ٹکنالوجیز میں سائنٹفک اور اپلائیڈ ریسرچ کے لئے سنٹر فار ایکسلنس بنایاگیا تھا۔

ریسرچ سل کے قیام کے لئے یادداشت مفاہمت پر دستخط، کے کے پاٹھک ڈائرکٹر،ڈائرکٹوریٹ فار فیوچرسٹک ٹکنالوجی مینجمنٹ (ڈی ایف ٹی ایم)،ڈی آرڈی او، ایم ایس آر پرساد سرکردہ سائنسداں و ڈائرکٹر جنرل میزائلس اینڈ اسٹراٹیجک سسٹمس(ایم ایس ایس)،ڈی آرڈی او، اور پروفیسر بی ایس مورتی ڈائرکٹر آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کئے ہیں۔

اس یادداشت مفاہمت پر دستخط ڈی آرڈی او ڈی جی۔ایم ایس ایس دفتر حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کئے گئے جس میں ڈی آرڈی او اور آئی آئی ٹی حیدرآباد کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

ڈی آرڈی او۔آئی آئی ٹی۔ایچ ریسرچ سل کے متوقع رول کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جی ستیش ریڈی سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی و صدرنشین ڈی آرڈی او جنہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس یادداشت مفاہمت کا مقصد ڈی آرڈی او اور آئی آئی ٹی حیدرآباد کی صلاحیتوں کو یکجا کرنا ہے تاکہ اشتراکی تحقیق کے ذریعہ دیسی ٹکنالوجی کو مزید اونچائیوں پر لے جایا جاسکے۔

ڈی آر ڈی او۔آئی آئی ٹی۔ایچ ریسرچ سل،ڈی آر ڈی او اور آئی آئی ٹی۔ایچ کے درمیان مختلف پروجیکٹس کے آسان انعقاد کو یقینی بنائے گا۔آئی آئی ٹی۔ایچ کی عصری ٹکنالوجیز میں مستحکم بنیاد ہے جس کو اس سل کے ذریعہ ملک کی ترقی کے لئے مزید مستحکم کیاجائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈی آرڈی او۔آئی آئی ٹی۔ایچ ریسرچ سل،بنیادی سائنس اینڈ ٹکنالوجی انڈسٹری میں معلوماتی وسائل کو جمع کرے گا جو بین الکلیاتی نوعیت کے ہیں۔ریسرچ سل سے اہم دفاعی ٹکنالوجی کے شعبہ میں سائنٹفک اور ٹکنالوجی کی بنیاد میں اضافہ میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.