ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: اپنی قوت مدافعت میں کیسےاضافہ کریں - میکس ہسپتال نئی دہلی

کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر گھر میں رہ کر اپنی قوت مدافعت میں کیسے اضافہ کریں۔ اس کے تعلق سے میکس ہسپتال کی ڈاکٹر اوشا ایم کمار نے کچھ مخصوص ہدایات دیں۔

کورونا وائرس: اپنی قوت مدافعت میں کیسےاضافہ کریں

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 12:12 PM IST

کورونا وائرس کے تعلق سے حفاظتی تدابیر کے لیے میکس ہسپتال کی ڈاکٹر اوشا ایم کمار نے بتایا کہ کورونا وائرس ان لوگوں کو متاثر کررہا ہے جن میں بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کم ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ لوگ گھر میں ہی رہیں اور اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔

ڈاکٹر اوشا ایمس ہسپتال

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ سبزیاں، پھل، دال، خشک میوہ جات کھائیں کھانا گھر پر بنائیں اور ورزش بھی کریں۔

ڈاکٹر اوشا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور یہ ایک شخص سے دوسرے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

لہذا یہ ضروری ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے۔ لوگ گھروں سے باہر نہ آئیں اور اسے مذاق میں نہ لیں اور سختی سے اس کی پیروی کریں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلتے خدشات کے پیش نظر پورے بھارت میں 21 دنوں کے لیے لاک ڈان کے اعلان پر بھارتی عوام مستقل طور پر عمل پیرا ہے۔

مزید پڑھیں:کابل میں گرودوارے پر حملہ، چار افراد ہلاک

پولیس اہلکاروں کی سخت نگرانی اور سڑکوں پر بغیر ضرورت نکلنے والوں پر سخت کاروائی کی جارہی ہے جس کے سبب لوگ گھروں میں رہنے کو تر جیح دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.