کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ وفد میں راہل گاندھی اور پارٹی کے سینیئر رہنما آنند شرمابھی شامل تھے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ 'دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات و مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے پر وسیع پیمانہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔'
راہل گاندھی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے کل دہلی میں سری لنکا کے وزیر اعظم مہند راج پكشے سے ملاقات کی۔ ہم نے مختلف ایشوز اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔'
مہند راج پكشے چار روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچے تھے۔