افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سلامتی فورسز کی مہموں کے دوران کم سے کم 40 طالبان مارے اور 50 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت دفاع کے ڈپٹی ترجمان فواد امان نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
- سلامتی فورسز کی جوابی کارروائی:
انہوں نے بتایا ہے کہ 'طالبان نے قندوز شہر پر حملہ کیا۔ اس کے جواب میں سلامتی فورسز نے جوابی کارروائی کی'۔
اس سے پہلے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مڈبھیڑ کے دوران کم سے کم 11 طالبان مارے گئے۔
امان نے ٹوئٹر کے ذریعہ بتایا کہ 'افغان سلامتی فورسوں کی جوابی کارروائی کے دوران کم سے کم چالیس طالبان مارے گئے اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے'۔
- فورسیز کی تعیناتی:
انھوں نے بتایا ہے کہ 'مارے گئے طالبان کی لاشیں جائے واقع پر ہی پڑی ہوئی ہیں۔ پورے قندوز شہر میں بڑے پیمانے پر افغان فورسیز کو تعینات کیا گیا ہے'۔