ETV Bharat / bharat

ایک ہی ماہ میں ہوائی جہاز ایندھن کے نرخ دوگنا

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج سے ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں تقریبا آٹھ فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس سے ایک مہینے میں اس کے تقریباًدو گنے دام ہوگئے ہیں۔

double the price of jet fuel in a single month
ایک ہی ماہ میں ہوائی جہاز ایندھن کے نرخ دوگنا
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 12:05 PM IST

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت آج سے 7.48 فیصد بڑھ کر 41992.81 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے یہاں اس کی قیمت 39069.87 روپے فی کلو لیٹر تھی۔

double the price of jet fuel in a single month
ایک ہی ماہ میں ہوائی جہاز ایندھن کے نرخ دوگنا
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت کا جائزہ ہر پندرہ دن میں لیا جاتا ہے۔ یکم جون سے اس کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

اس مدت کے دوران ممبئی میں اس کی قیمت میں 98.38 فیصد، چنئی میں 96.22 فیصد، دہلی میں 95.78 فیصد اور کولکتہ میں 76.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایئر لائنس کمپنیوں کے کل اخراجات کا 35 سے 40 فیصد ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ قیمتوں میں تیزی سے اضافے سے ان پر مالی دباؤ بڑھے گا۔ ایئر لائنز طویل عرصے سے اسے گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ ہوائی جہاز کے ایندھن کو بھی جی ایس ٹی سے باہر رکھا گیا ہے۔ اس پر مرکزی حکومت پرانے نظام کے تحت ایکسائز اور ریاستی حکومتیں ویٹ نافذ لگاتی ہیں۔

کولکتہ میں ہوائی جہاز کا ایندھن آج 5.86 فیصد، ممبئی میں 7.81 فیصد اور چنئی میں 7.69 فیصد مہنگا ہے۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت (فی کلو لیٹر میں)

  • میٹروشہر -------------- پہلے ---------------- اب

دہلی -------------- 39069.87 ---------- 41992.81

کولکتہ ----------- 44024.10 ---------- 46024.10

ممبئی --------------- 38565.06 ---------- 41575.94

چنئی -------------- 40239.63 ---------- 43332.53

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.