وزیراعلی آندھراپردیش کے اڈیشنل سیکریٹری پی وی رمیش نے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاط اور حکومت کی جانب سے کیے جارہے اقدامات پر عوام کو آگاہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ریاست میں بیرون ملکوں سے آنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور انھیں علاحدہ وارڈز میں رکھا جارہا ہے،تاہم اس سے بچاو کے لیے احتیاط اور حکومت کا تعاون بھی ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کو ہلکے بخار،سردی یا کھانسی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ ہلکے بخار پر ہسپتال جانے کے بجائے گھر پر ہی 650 ایم جی کا پاراسیٹمال، ہر چھے گھنٹے میں ایک مرتبہ لے لیں اس سے بخار کم ہوجاتاہے،اگر زیادہ حرارت یا سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے اس کے ساتھ سردی کھانسی ہے تو104 پر فون کریں،سرکاری عملہ آکر مریض کو لے جائگا اوراس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
وزیراعلی کے سیکریٹری نے کہا کہ ماسک کا لگانا ضروری نہیں ہے تاہم دوست احباب اور دیگر سے تین قدم دوری اختیار کی جانی چائے چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بیرون ملکوں سے آنے والوں کے ساتھ رہ چکے ہیں تو وہ بھی اپنا تیسٹ کروائیں۔
انھوں نے کہا کہ 60 برس سے زیادہ کے افراد کو اس وائرس کا جلد اثر ہونے کی اطلاع ہے اسلئے بزرگوں کو علاحدہ رکھنے اور ان کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔اس کے علاوہ بچوں کو گھر پر ہی رکھنے کی تجویز دی۔