ETV Bharat / bharat

'گھریلو ہوا بازی کا شعبہ سال کے آخر تک پوری صلاحیت سے پرواز شروع کردے گا'

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ 'بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہونا جہاں کئی غیر یقینی عوامل پر منحصر کرتا ہے، وہیں اس سال کے آخر تک گھریلو پروازوں سے متعلق اعدادوشمار پچھلے سال کی سطح تک پہنچ جائیں گے۔'

ہردیپ سنگھ پوری
ہردیپ سنگھ پوری
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 10:46 PM IST

ہردیپ سنگھ پوری نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پابندی کے دو مہینے کے بعد، اس حکومت نے پہلے ہی منظور شدہ داخلی پروازوں کا ایک تہائی حصہ چلانے کی اجازت دی ہے، لیکن فی الحال صرف 25 فیصد پروازیں شروع ہورہی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے جولائی کے وسط تک یہ تعداد 50 سے 55 فیصد تک پہنچ جائے گی اور سال کے آخر تک یہ پچھلے سال کی سطح کو چھو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال زیادہ سے زیادہ 650 طیارے روزانہ پرواز کر رہے تھے۔ پورے سال کے دوران مسافروں کی کل ٹریفک 14.5 کروڑ تھی اور بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی گھریلو ہوا بازی کی مارکیٹ تھی۔ ہم اس سال کے آخر تک اسی مقام پر پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سول ایوی ایشن میں دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر پوزیشن میں ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے دو ماہ کے لئے گھریلو مسافر پروازوں پر پابندی کے بعد 25 مئی سے پروازیں بحال کردی گئیں ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں بھی 22 مارچ سے بند ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں، مرکزی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے کچھ عوامل کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔ جب تک دوسرے ممالک پروازوں اور مسافروں کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، ہم بین الاقوامی پروازیں شروع نہیں کرسکتے ہیں۔ کووڈ۔19 کی انفیکشن کی صورت حال بھی ایک عنصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری متعلقہ ریاستی حکومتوں کو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو کورنٹین کو مناسب سہولیات حاصل ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ کم از کم 50-55 فیصد گھریلو پروازوں تک پہنچنا بھی ضروری ہے تاکہ باہر سے آنے والے مسافر ملک پہنچنے کے بعد آسانی سے سفر کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومتوں کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے تو ہم بہت ہی کم وقت میں 50-55 فیصد کے اعداد و شمار تک پہنچ جائیں گے۔

ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ پہلے دن 30 مئی کو 30 ہزار مسافروں نے سفر کیا جب پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں۔ اب روزانہ اوسطا 65 سے 70 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں، مسافروں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔ لہذا، اگلے ایک ماہ میں پروازوں کی تعداد دوگنا کرنے کا اندیشہ نہیں ہونا چاہئے۔

شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل ارون کمار نے بتایا کہ ممبئی میں، ریاستی حکومت نے صرف 25 طیاروں کو روزانہ اترنے کی اجازت دی تھی اور 25 کو اڑانے کی اجازت دی تھی، جسے اب بڑھا کر 50-50 کردیا گیا ہے۔ پہلے وہاں روزانہ 300 طیارے اڑتے تھے۔ ملک کے دو مصروف ترین راستے دہلی ممبئی اور ممبئی بنگلور تھے اور ممبئی میں پابندیوں کی وجہ سے ان دونوں راستوں پر پروازوں کی تعداد محدود ہوگئی ہے۔

ضروری اشیا خاص طور پر دوائیں اور دیگر طبی سامان کی فراہمی کوملک کے ہر حصے میں یقینی بنانے کے لئے شروع کیا گیا لائف لائن کارگو کے بارے میں ، ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ اس کے تحت، تقریبا ایک ہزار ٹن سامان پہنچایا گیا ہے۔ بیرون ملک سے 1928 ٹن طبی سامان لایا گیا ہے اوردوست ممالک ماریشیس، سری لنکا اور سیچلس کو 30 ٹن طبی سامان پہنچایاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.