ETV Bharat / bharat

عثمانیہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے دن بھی برقرار - جنرل سرجری شعبہ

جنرل سرجری شعبہ کے ڈاکٹرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال میں سرجریز کے لئے مزید آپریشن تھیٹرس کا مطالبہ کیا۔

Doctors strike at Osmania Hospital continues for fourth day
عثمانیہ اسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے دن بھی برقرار
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 2:34 PM IST

شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ اسپتال کے جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کے تقریباً 120 پی جی میڈیکوز اور 40 ہاوز سرجنز کی جانب سے مسلسل ہڑتال چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے، جو مزید آپریشن تھیٹرس کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان میڈیکوز نے بدھ سے اپنی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ناگیندر کو ہڑتال کی نوٹس دی تھی اور مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل اندرون 48 گھنٹے حل کئے جائیں بصورت دیگر ایمرجنسی ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ان احتجاجی جنرل سرجری شعبہ کے ڈاکٹرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپتال میں سرجریز کے لئے مزید آپریشن تھیٹرس کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اسپتال کی قدیم ہیریٹیج عمارت جس کو حالیہ بارش کا پانی داخل ہونے کے بعد بند کردیا گیا ہے‘ میں جنرل سرجری ڈپارٹمنٹ کے 6 آپریشن تھیٹرس تھے۔ عمارت کو خالی کرنے کے بعد جنرل سرجری کے شعبہ کو قلی قطب شاہ بلڈنگ منتقل کیا گیا اور موجودہ طور پر اس شعبہ میں صرف ایک ہی آپریشن تھیٹر ہے'۔

جونیر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہا کہ 'روزانہ کی بنیاد پر اس اسپتال میں تقریبا ً 200 ان پیشنٹس آتے ہیں جن کی سرجری کی ضرورت ہوتی ہے تاہم صرف ایک ہی آپریشن تھیٹر ہے۔ اس میں میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے آپریشن بھی کئے جاتے ہیں۔

آج ان ڈاکٹرز نے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے چیمبر کا محاصرہ کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

انہوں نے انتباہ دیاکہ ان کے مطالبہ کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں ایمرجنسی خدمات کا بھی بائیکاٹ کیاجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.