ETV Bharat / bharat

'سابق وزیراعظم نواز شریف کا ملک میں علاج ممکن' - نوازشریف بیماری میں مبتلا

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف ہڈیوں کے کینسر سے متاثر نہیں ہیں بلکہ وہ خون کی نالیوں کے پھٹنے کی بیماری سے دوچار ہیں۔

نوازشریف اکیوٹ آئی ٹی پی میں مبتلا:ماہرین
author img

By

Published : Oct 25, 2019, 5:12 PM IST

اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹ میں کمی آنے کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے اب ان کی پلیٹ لیٹ میں تیزی سے آئی گراوٹوں کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی اکیوٹ ایڈیوپاتھک تھرامبوسائٹوپینک پورپروا بیماری ہے، جس میں خون کی نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور خون کی جلد کےنیچے کالے اور نیلے دھبے جم جاتے ہیں۔'

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 'نواز شریف کا علاج ملک میں ہی ممکن ہے۔'

پاکستان کے خبر ساں ادارے کے مطابق خون سے متعلق بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 'سابق وزیراعظم کو ہڈیوں کا کینسر نہیں ہے اور وہ آئی ٹی پی سے متاثر ہیں۔'

نوازشریف کی بیماری کا پتہ لگنے پر راحت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شمسی نے کہا کہ 'اس بیماری کو دوائیوں سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'نواز شریف کی بیماری کا پتہ لگانےکے لیے مختلف طرح کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ان ٹیسٹز سے یہ پتہ لگا ہے کہ سابق وزیراعظم ہڈی کے کینسر سے متاثر نہیں ہیں۔'

اس سے قبل سابق وزیراعظم کی جانچ کررہے ڈاکٹرز کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ مسٹر شریف کئی بیماریوں سے متاثر ہیں اور اس لیے وہ ان کی صحت کے بارے میں یقینی اطلاعات فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ایاز نے کہا ہے کہ نواز شریف ہائی بلڈ پریشر اور شوگر سے بھی متاثر ہیں۔ ان کا گردہ پوری طرح سے کام نہیں کررہا ہے اور دل کی بیماریوں سے متعلق دو آپریشن ان کے ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر ایاز نےبتایا کہ مسٹر شریف کے صحت کی جانچ کے لیے تشکیل ڈاکٹرز کے بورڈ نے ان کی خون کی جانچ کرائی تھی جس میں پایا گیا تھا کہ وہ ڈینگو سے متاثر نہیں ہیں۔

Intro:Body:

bintul

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.