آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی،موت کے بعد کیے گئے ٹیسٹ میں پتہ چلا کہ ڈاکٹر کورونا کے متاثر تھے۔
متوفی ڈاکٹر کی 76 برس عمر تھی۔
متوفی آندھراپردیش کے ممتاز ڈاکٹرز میں شمار کیے جاتے تھے۔
بتایا گیا کہ اس سے پہلے بہت سارے مریضوں کا ڈاکٹر سے رابطہ ہوچکا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ، مریض صرف کرنول سے ہی نہیں بلکہ محبوب نگر ضلع سے تشخیص کے لئے ڈاکٹر کے رابطے میں آئے تھے۔
متوفی ڈاکٹر کے زیر علاج مریضوں میں پریشانی شروع ہوگئی ہے۔ اسی تناظر میں حکام نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹر کے رابطے میں آئے تمام مریضوں کی شناخت کرنا شروع کردیا ہے۔