پیرالمپک کھیل یا پیرالمپک گیمز (Paralympic Games) ایک بین الااقوامی کھیل ہے، جس میں معذور کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی کے رہنے والے گلفام احمد نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔
گلفام احمد کو ان کی معذوری نے ایک طاقت بنا دیا، انھوں نے اپنی معذوری کو شکست دی ہے اور اپنے ہمت و استقلال کو دنیا کے سامنے ثابت کیا ہے۔
پیرا اولمپین گلفام احمد بھارت کے پہلے وھیل چیر ماڈل کا خطاب بھی جیت چکے ہیں۔
معذور ایتھلیٹ(Athlete) کی فہرست میں گلفام احمد کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے گلفام احمد سے خاص بات چیت کی ہے۔انھوں نے بتایا کہ معذوری ان کے اوپر کبھی بھی حاوی نہیں ہوئی۔
گلفام احمد آئندہ ماہ دس اکتوبر2020 کو عوام کو کورونا وائرس کی وبا سے بیدار کرنے کے لیے ایکسیبل انڈیا کورونا رائڈ کے تحت وہ نئی دہلی سے ریاست ہماچل پردیش کے شہر سولن کے سفر پر روانہ ہوگا ۔اس یک روزہ سفر میں ان کے ہمراہ متعدد دیگر معذور افراد بھی شرکت کریں گے۔
سنہ 2008 میں ان کا سفر شروع ہوا۔ انھوں نے اس برس ناگپور میں جونیئر نیشنل پاور لفٹنگ چیمپینشپ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اس کےبعد2010 میں دہلی میں واقع دہلی پیرا اولمپک ایتھلیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس کے علاوہ انھوں نے دسیوں قومی سطح کے کھیلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب: چار اکتوبر سے عمرہ کی اجازت
انھوں نے اب تک تین درجن کے قریب انعامات حاصل کئے ہیں۔ انھوں نے 2019 کا کرم ویر چکر بھی ملا ہے۔
وہیں وہ ایک موٹویشنل اسپیکر کے طور پر بھی معروف ہیں، وہ آئے دن مختلف پروگرام سے خطاب کرتے رہتےہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ان سے کی گئی گفتگو کے متعلقہ حصہ یہاں پیش کئے جا رہے ہیں۔