مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی رسہ کشی کے دوران کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجئے سنگھ نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'وہ اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے، کیوں کہ بی جے پی کے پاس بلیک منی ہے، لیکن کانگریس کے اراکین اسمبلی کانگریس کے ساتھ ہی ہیں'۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کی کمل ناتھ حکومت پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں، مدھیہ پردیش کی سابق بی جے پی حکومت کے قد آور وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے گروگرام کے ایک ہوٹل میں کانگریس کے چار اراکین اسمبلی اور 4 دیگر آزاد اراکین اسمبلی کو زبردستی رکھنے کا الزام ہے۔