پولیس کا کہنا ہے ان سبھی رہنماؤں کو احطیاطی اقدام کے طور ان سبھی رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کے رہنما دگ وجئے سنگھ کرناٹک کے بنگلورو میں واقع راماڈا ہوٹل میں رکے اپنے باغی اراکین اسمبلی سے ملنے جا رہے تھے اسی دوران ہوٹل تقریبا پانچ کلو میٹر قبل ہی انہیں پولیس نے روک دیا۔
اس دوران ان کے ساتھ کرناٹک کے کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار سمیت دیگر 13 کانگریسی رہنما موجود تھے۔ جب پولیس نے انہیں جانے روکا تو دگ وجئے بضد ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے انہیں اور دیگر 13 رہنماوؐں کو حراست میں لے لیا۔
دگ وجئے سنگھ راماڈا ہوٹل کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور احتجاج کرنے لگے، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے نہیں ہٹے
واضح رہے کہ کانگریس 21 اراکین اسمبلی کو بنگلورو کے نراوڈا ہوٹل میں رکھا گیا ہے، اور سبھی اراکین اسمبلی جیوتی رادتیہ سندھیا کے حامی بتائے جا رہے ہیں، جیوتی رادتیہ سندھیا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔