بگھیل نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کہتے ہیں کہ این آر سي پورے ملک میں نافذ ہوگی جب کہ وزیر اعظم مودی کہتے ہیں کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔
دونوں کے بیانات سےواضح ہوتا ہے کہ ان کے بیچ اس معاملے پر اختلاف ہے، جس کی وجہ سے پورے ملک میں احتجاج و مظاہرے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے گزشتہ مدت کار میں پانچ سال ملک کو کافی تکلیف دی، جب کہ یہ وقت شاہ کا ہے، انہوں نے سات مہینے میں ہی اتنی تکلیف دی کہ لوگ سڑک پر اتر نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری پر غوروخوض کے بجائے ملک میں شہریت پر بحث ہو رہی هے۔
كتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک کے لوگو ں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لئے دوڑ لگانے پر مجبور ہونا پڑے گا۔