کپتان نے کہاکہ مقابلہ جذبات سے بھرا ہوا تھا۔ ہم نے 19 ویں اوور تک گیند سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس پچ پر اوس کے باوجود 160 رنز کے اسکور کو بچانا واقعی میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ تھا۔ میں آخری گیند پر بھی اسی کارکردگی کی امید کر رہا تھا۔ اتنے کم رنز سے مقابلہ جیتنے پر انتہائی اچھا لگتا ہے۔ ہم اس سے پہلے دو مقابلے انتہائی ہی کم رنز سے ہار چکے ہیں۔
دھونی کی 48 گیندوں پر 84 رنز کی تابڑ توڑ اننگز پر کپتان وراٹ نے کہاکہ دھونی نے مجھے اور ہماری ٹیم کو اپنی اننگز سے ڈرا دیا تھا۔ دھونی نے وہی کیا جس میں وہ ماہر ہے اور انہوں نے ہماری پوری ٹیم کو اپنی بلے بازی سے ڈرا دیا تھا۔
میچ میں اپنی ذاتی کارکردگی کو لے کر انہوں نے کہاکہ شروع کے چھ اوورز میں گیند صحیح طریقے سے بیٹ پر نہیں آ رہی تھی۔ پارتھیو پٹیل اور اے بی ڈی ولیرس نے اننگز کو بنا نے کی کوشش کی۔ ہمارے مطابق اس پچ پر 175 رنز کا ہدف اچھا تھا پر ہم 15 رن کم رہ گئے تھے لیکن گیند بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہم آخر میں مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے۔