ETV Bharat / bharat

اڑیسہ کے ڈی جی ایم کورونا سے ہلاک - اڈیشہ میں کورونا کیس

مہلوک کی اہلیہ کو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا۔انھیں کٹک کے اشونی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

ڈی جی ایم، کورونا سے ہلاک
ڈی جی ایم، کورونا سے ہلاک
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 2:32 PM IST

اڑیسہ کے نالکو ہسپتال کے ڈی جی ایم کووڈ-19 سے ہلاک ہوگئے۔

انگول ضلع کلکٹر منوج کمار موہنتی نے بتایا کہ نالکو ڈی جی ایم، جن کا علاج ویر سریندرا سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز میں کیا جارہا تھا پیر کے روز کورونا مثبت پائے گئے۔ جس کے بعد انھیں منگل کے روز کووڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں انھیں مردہ قرار دیا گیا۔

آخری رسومات کے لیے لاش کو بھوبھنیشور منتقل کیا گیا۔جس کے تھوڑی دیر بعد مہلوک کی اہلیہ کو وائرس ہونے کا انکشاف ہوا۔انھیں کٹک کے اشونی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ نالکو ہسپتال کے 15 ملازمین جو مہلوک کے رابطے میں آئے تھے،کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے۔

ہسپتال کے پلانٹ کو سانیٹائز کیا گیا اور دو روز کے لیے بند کردیا گیا۔ او پی ڈی سیکشن کو سانیٹائز کیا گیا اور ایک دن کے لیے بند کیا گیا۔ مذکورہ ہسپتال کے کیںٹین کو بھی سانیٹائز کیا گیا اور دو دن کے لیے بند کیا گیا۔

بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا کی وجہ یہ پہلی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.