ETV Bharat / bharat

معذور طلبا کے اسکول میں بارش سے پانی پانی

رمیش نے بتایا ہے کہ 'اس اسکول میں تقریبا 350 معذور طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر سال جب بھی بارش ہوتی ہے تو پانی کئی دنوں تک جما رہتا ہے'۔

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 11:10 AM IST

حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع دیونار اسکول برائے معذورین بارش کی وجہ سے پانی پانی ہوگیا ہے۔ جہاں پانچ سو کے قریب معذور طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں دیونار اسکول فار بلائنڈ کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اسکول کے احاطے میں بارش کا پانی بڑی مقدار میں داخل ہو رہا ہے۔ ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کریں۔

اسکول کے استاد رمیش نے بتایا کہ 'انہیں ہر برس اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سرکاری اہلکاروں صرف وعدے کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں'۔

رمیش نے بتایا ہے کہ 'اس اسکول میں تقریبا 350 نابینا طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر سال جب بھی بارش ہوتی ہے تو پانی کئی دنوں تک جما رہتا ہے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'ہم نے ہر سال اس صورتحال کی شکایت کی لیکن ابھی تک گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے حکام کی طرف سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ہے'۔

رمیش نے مزید کہا ہے کہ 'اسکول کے بالکل پیچھے نالے کی وجہ سے نالے کا سارا پانی اسکول کے احاطے میں داخل ہوتا ہے'۔

دیونار اسکول برائے معذورین کی انتظامیہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری اقدامات کرے تاکہ اسکول کو اس طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.