آندھراپردیش میں کورونا کے مزید 54 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں اس موذی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2814 تک جا پہنچی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے اس وبا کے متاثرین کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیا گیا۔
تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید 68 پازیٹیو کیسس کی شناخت ہوئی ہے جن میں 19 مائیگرنٹ ورکرس اور 49 سعودی عرب سے واپس آنے والے افراد شامل ہیں۔
محکمہ صحت و طبابت کی طرف سے آج جاری کردہ طبی بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس سے تاحال 63 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ دواخانوں میں 714 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 1321 کووڈ مریض صحت یاب ہونے کے بعد دواخانوں سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں