ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: ایک دن میں ریکارڈ 40 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 12:47 PM IST

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 40 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11 لاکھ 18 ہزار پہنچ گئی ہے۔

coronavirus india
coronavirus india

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 ہزار 425 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 18 ہزار 43 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 681 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 27 ہزار 497 ہوگئی جبکہ اس دوران 22 ہزار 664 افراد نے اس وائرس سے نجات حاصل کی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کیسز

فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 90 ہزار 459 فعال کیسز ہیں۔

ریاستی سطح پر کورونا وائرس کی تفصیلات
ریاستی سطح پر کورونا وائرس کی تفصیلات

ملک کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے حالات پر نگاہ ڈالیں تو سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے 9518 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 258 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز

مہاراشٹر میں مجموعی متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 455 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 854 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار 569 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.