ETV Bharat / bharat

'مسلم مجاہدین آزادی پر تلگو زبان میں کتابوں کی اشد ضرورت' - desperately need books in Telugu on Muslim freedom fighters

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے سید نصیر احمد نے تلگو زبان میں مسلم مجاہدین آزادی پر 18 کتابیں لکھیں اور وہ اپنے قلم سے مجاہدین آزادی  سے متعلق معلومات اور پوشیدہ حقائق کا انکشاف کر رہے ہیں۔ پیش ہے معروف تلگو تاریخ داں سید نصیر الدین سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے سید نصیر احمد
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 9:21 AM IST

Updated : Nov 19, 2019, 9:59 AM IST

جب بھی مسلم مجاہدین آزادی کا ذکر آتا ہے بے شمار اشخاص کے نام ہمارے ذہنوں میں آتے ہیں لیکن ان میں بڑی تعداد غیر مسلم طبقے کی ہوتی ہے۔ مسلم مجاہدین کی تعداد چار یا پانچ سے زیادہ نہیں شمار کی جاتیں جبکہ سچائی یہ ہے کہ ہزاروں مسلمانوں نے وطن عزیز کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

موجودہ دور کے نوجوان بھی مسلم مجاہدین آزادی کے ناموں سے واقف نہیں ہیں۔ ہر خواندہ و ناخواندہ بہادر شاہ ظفر و سر سید احمد خان، سرحدی گاندھی خان عبدالغفار خان تک جا کر رک جاتا ہے۔ ملک کے اردو داں افراد نے جو کام نہیں کیا وہ کام اردو سے ناواقف ایک شخص نے کر دکھایا اور مسلم مجاہدین آزادی پر تلگو زبان میں کتابیں شائع کیں۔

ویڈیو : معروف تلگو تاریخ داں سید نصیر الدین سے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے سید نصیر احمد نے اس منفرد کام کے لیے اپنی زندگی کو وقف کردیا وہ 2004 سے مجاہدین آزادی اور ان کے افراد خانہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ان کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں اور اسے کتاب کی شکل دے رہے ہیں۔

نصیر احمد چوں کہ اردو سے نا واقف ہیں اسلئے انہوں نے ان کتابوں کی اپنی مادری زبان تلگو میں شائع کیں اب تک انہوں نے اٹھارہ کتابیں شائع کی ہیں مزید کتابوں پر کام جاری ہے۔

سید نصیر احمد نے بتایا کہ اس کام کیلئے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کا بھرپور تعاون کیا انہیں کی وجہ سے وہ اس کام کو ممکن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

نصیر احمد نے اس معاملے میں مسلم طبقے کی جانب سے ممکنہ تعاون نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کی شکایت ہے کہ مسلمان اپنے اسلاف کی قربانیوں کو اس طرح نہیں یاد کر رہے جیسا کہ ان کا حق ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم مجاہدین آزادی کے کتابوں کی اشاعت میں غیر مسلم ہم وطنوں کا بھر پور مالی تعاون رہا۔

سید نصیر احمد ان کتابوں کی اردو میں بھی اشاعت کے خوہشمند ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے سید نصیر احمد
ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے سید نصیر احمد

مزید پڑھیں : 'قومیت کے اولین علمبردار علامی شبلی نعمانی'

تلگو زبان میں مسلم مجاہدین آزادی پر 'تاریخ ساز' کام کرنے والے سید نصیر احمد کا کہنا ہے کہ 'مجھے تاریخ سے محبت ہے اس لیے کہ دنیا میں وہی قومیں تاریخ رقم کر سکتی ہیں جو خود اپنی تاریخ اور اپنے اسلاف کے کارناموں سے واقف ہوں۔ جو قوم اپنے اسلاف کے کارناموں کو بھول جائے وہ کیسے تاریخ کے اوراق میں یاد کی جا سکتی ہیں۔ تاریخ سے واقفیت ہی ہر قوم کے عروج و زوال کا سبب ہے۔ کیونکہ مستقبل میں شاہراہ زندگی پر ترقی کے منازل طئے کرنے کے لئے تاریخی معلومات ہی انسان کی صحیح رہنمائی کر سکتی ہیں۔ اس کے برخلاف تاریخ کو فراموش کرنے کی صورت میں ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں ہے'۔

Intro:جب بھی مسلم مجاہدین آزادی کا ذکر آتا ہے بے شمار اشخاص کے نام ہمارے ذہنوں میں آتے ہیں لیکن ان میں بڑی تعداد غیر مسلم طبقے کی ہوتی ہے مسلم مجاہدین کی تعداد چار یا پانچ سے زیادہ نہیں ہوتی جبکہ ہزاروں مسلمانوں نے آزادی کیلئے اپنی جانیں قربانیاں کیں_ موجود دور کے مسلمان بھی مسلم مجاہدین آزادی کے ناموں سے واقف نہیں ہر خواندہ و ناخواندہ بہادر شاہ ظفر و شر سید احمد خان سرحدی گاندھی خان عبدالغفار خان تک جا کر رک جاتا ہے_ ملک کے اردو داں افراد نے جو کام نہیں کیا وہ کام اردو سے ناواقف ایک شخص نے کر دکھایا اور مسلم مجاہدین آزادی پر تلگو زبان میں کتابیں شائع کیں_

Body:آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے سید نصیر احمد نے اس منفرد کام کیلئے اپنی زندگی کو وقف کردیا وہ 2004 سے مجاہدین آزادی اور ان کے افراد خانہ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ان کے متعلق معلومات حاصل کیں اور اسے کتاب کی شکل دی_ نصیر احمد چوں کہ اردو سے نا واقف ہیں اسلئے انہوں نے ان کتابوں کی اپنی مادری زبان تلگو میں شائع کیں اب تک انہوں نے اٹھارہ کتابیں شائع کی ہیں مزید کتابوں پر کام جاری ہے_ سید نصیر احمد نے بتایا کہ اس کام کیلئے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کے اہل خانہ نے ان کا بھرپور تعاون کیا انہیں کی وجہ سے وہ اس کام کو ممکن بنا سکے ہیں_ نصیر احمد نے اس معاملے میں مسلم طبقے کی جانب سے ممکنہ تعاون نہ ملنے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ مسلم مجاہدین آزادی کے کتابوں کی اشاعت میں غیر مسلم ہم وطنوں کا بھر پور مالی تعاون رہا_ سید نصیر احمد ان کتابوں کی اردو میں اشاعت کے خوہشمند ہیں_

Conclusion:
Last Updated : Nov 19, 2019, 9:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.