آئرلینڈ کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلز نے امریکی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد کی جانب سے ہو رہے مظاہرہ کی اطلاع دی۔
خیال رہے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف آئرلینڈ میں امریکی سفارت خانے کے باہر یہ تیسرا مظاہرہ ہے۔
ہفتہ کے روز مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے گھٹنے ٹیک کر مظاہرہ کیا اور جارج کے ساتھ پولیس کی بربریت کے لئے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔
اس عرصے کے دوران مظاہرین نے امریکہ کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات پر نسل پرستی کی گہری جڑوں کو ختم کرنے کابھی مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے شہر منیپولیس میں ایک گورے پولیس افسر نے 46 سالہ جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام کی گردن کو تقریباً 9 منٹ تک گھٹنے سے دبائے رکھا، جس کے سبب ان کی 25 مئی کو موت ہوگئی۔