ETV Bharat / bharat

تلنگانہ سکریٹریٹ کی انہدامی کارروائی دوسرے دن بھی جاری - k chandershaker rao

شہر حیدرآباد کے قدیم سکریٹریٹ کامپلکس کی پرانی عمارتوں کا انہدام دوسرے دن بھی سخت سیکوریٹی کے درمیان جاری رہا۔پولیس نے سکریٹریٹ جانے والی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک پابندیاں عائد کردی تھیں اور انہدامی کارروائی کے پیش نظر بیریکیڈس لگادیئے گئے۔

کے چنددر شیکھر راؤ
کے چنددر شیکھر راؤ
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 7:01 PM IST

ان پابندیوں کے باوجود سکریٹریٹ کے قریب اور شہر کے کئی مقامات پر ٹریفک دیکھی گئی۔یہ انہدامی کارروائی مزید چند دن جاری رہے گی اور امکان ہے کہ تعمیراتی کام کا آغاز جاریہ ماہ کے اواخر میں ہوگا۔ریاستی حکومت نے تمام سہولیات کے ساتھ عصری سکریٹریٹ کی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے پہلے ہی گذشتہ سال نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومت نے نئے سکریٹریٹ کے لئے مختلف ڈیزائنس کا جائزہ لیا اور روایتی دکنی۔کاکتیہ انداز کے ڈیزائن کو منتخب کیا جس کو سرکردہ آرکیٹکٹ نے داخل کیا تھا۔

نئے سکریٹریٹ کی عمارت 20ایکڑ پر پھیلی ہوگی۔اس کی تعمیر پر 400کروڑ روپئے کا صرفہ عائد ہوگا۔لینڈ اسکیپ توقع ہے کہ جملہ علاقہ کا 60فیصد سے زائد ہوگا۔واضح رہے کہ قدیم سکریٹریٹ اپنی تاریخ رکھتی تھی اور 1952سے حیدرآباد ریاست کے پہلے وزیراعلی بی راماکرشنا راو کے دور سے اس میں نظم ونسق کا کام کیاجارہا تھا۔

اسی کامپلکس کو 1956میں آندھراپردیش ریاست کے قیام کے بعد نیلم سنجیواریڈی کی جانب سے متحدہ اے پی کے وزیراعلی کی ذمہ داری سنبھالی گئی تب بھی اس کو نظم ونسق کا مرکز برقرار رکھاگیا تھا۔اہم شخصیات جیسے پی وی نرسمہاراو،دامودر سنجیوئیا،مری چناریڈی،این ٹی راما راو اور وائی ایس راج شیکھرریڈی کے علاوہ این چندرابابونائیڈو نے اس قدیم سکریٹریٹ سے کام کیا جو اب تاریخ کا حصہ بننے جارہا ہے۔

تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نے اپنی قیامگاہ و کیمپ آفس پرگتی بھون سے ہی سرکاری اجلاس منعقد کرنے سے پہلے کچھ وقت کے لئے یہاں سے کام کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.