ETV Bharat / bharat

مسلم برادری کو خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ - ٹیپوسلطان مسلم یوتھ

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع ٹیپوسلطان مسلم یوتھ کے ریاستی صدر ارشد دکھنی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ 'ماہ رمضان میں مسلم کمیونٹی کو خصوصی پیکیج فراہم کیا جائے'۔

Demand for special package to the Muslim community
مسلم کمیونٹی کو خصوصی پیکیج دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 10:21 AM IST

ٹیپوسلطان مسلم یوتھ سنگھ شوراپور ضلع یادگیر کے ریاستی صدر ارشد دکھنی نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ماہ رمضان کی مبارکباد دینے پر اظہار تشکر کیا۔

ارشد دکھنی نے وزیراعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ماہ رمضان المبارک کی ملک کے تمام مسلم برادری کو مبارکباد پیش کی ہے'۔

ارشد دکھنی نے ریاستی و مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 'لاک ڈوان کی وجہ سے کئی لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔ جنہیں دو وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ایسے حالات میں ہم ملک کے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کی مسلم برادری کے مستحق احباب میں ماہ رمضان کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، تاکہ لوگوں کو اس ماہ رمضان میں روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں سہولت ہو'۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.