ETV Bharat / bharat

'بھاگ چند چوٹیہ قتل میں ایس او جی تحقیقات کا مطالبہ'

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 5:25 PM IST

راجستھان کے سیاسی حلقے میں سنسنی پھیلا دینے والی واردات نے نہ صرف اجمیر ضلع میں دہشت کا ماحول پیدا کیا بلکہ راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت میں بھی سیاسی سیلاب لا کھڑا کیا ہے، کشن گڑھ علاقے میں گذشتہ دنوں بھاگ چند چوٹیہ کا سرعام قتل کر دیا گیا تھا۔ اب اس معاملے پر سیاسی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے،

Bhagchand Chotiya murder case
'بھاگ چند چھوٹیہ قتل میں ایس او جی تحقیقات کا مطالبہ'

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر کے کشن گڑھ علاقے میں گذشتہ دنوں سرعام بھاگ چند چوٹیہ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا، اس معاملے کے تعلق سے اب سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اطلاع کےمطابق 12 سال قبل کانگریس رکن اسمبلی ناتھورام سنودھیا کے بیٹے بھنور سنودھیا کو اغوا کیا گیا تھا اور پھر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا اور اس سارے معاملے کے اہم گواہ بھاگ چند چوٹیہ تھے، جن کا گذشتہ دنوں سرعام بےرحمی سے قتل کردیا گیا ہے۔ جبکہ بھاگ چند کے تعلق سے یہ باتیں بھی کہی جارہی ہیں کہ'ان کی گواہی پر قبل میں قاتلوں کو عمر قید کی سزا بھی ہو چکی ہے'۔

اس ضمن میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ' انہیں ساری رنجشوں کے سبب بھاگ چند کو کل کشن گڑھ کے بالاجی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گای ہے۔ اس معاملے کے تعلق سے راجستھان کے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے پوشکر سے ایم ایل اے سریش راوت اور رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس تعلق سے انہوں نے گہلوت حکومت پر سخت تنقید بھی کی ہے۔فی الحال اس معاملے کے تعلق سے اجمیر پولیس کو کچھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہاتھ لگے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ان بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

کشن گڑھ: سرعام گولی چلنے سے سنسنی، بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب

اجمیر کشن گڑھ اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے ناتھورام سنودیا نے ہرمڈا گاؤں کے سرپنچ کے بیٹے بھاگچند چھوٹیہ کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی گروپ (ایس او جی) کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید انہوں نے 'یگ نارائن ہسپتال' کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' عوام کی جانب سے بھی اس معاملے کی تحقیقات ایس او جی کے ذریعے کرائی جانے کی مانگ سامنے آرہی ہے اور میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ جلد از جلد اس معاملے کا مقدمہ چلوایا جائے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ' اس تعلق سے کچھ لوگوں کے نام بھی سامنے آرہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.