پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے وکیل سکھویندر سنگھ نارا نے یوگا گرو رام دیو اور ان کی کمپنی کے خلاف ڈساسٹر مینجمینٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی پاداش میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
سکھویندر سنگھ نارا نے منگل کے روز ہریانہ پولیس کے ڈی جی پی پولیس کو ایک لیٹر لکھ کر درخواست کی کہ یوگا گرو رام دیو اور کمپنی کے سی ای او، اچاریہ بالا کرشنا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
انھوں نے کہا کہ رام دیو کی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج اور صحتیابی کا دعوی کرتے ہوئے، کورونل اور سواسری، نامی دوائی کو متعارف کیا ہے۔ اور اس کی تشہیر کی۔
مذکورہ وکیل نے کہا رام دیو نے اس دوائی کو بغیر منظوری کے مارکٹ میں پیش کیا اور اس کی تشہیر کی۔
ان کا یہ عمل ڈساسٹر مینجمینٹ ایکٹ 2005 اور ایپیڈیمیک ڈسیز ایکٹ1897 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوگا گرو نے متعقلہ حکام سے باضابطہ منظوری لیے بغیر اس کی تشہیر کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کی دوائی سے متعلق کئی سارے سوال ہیں جنھیں پوچھا جانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کلنیکل ٹرائل کیا گیا ہے اس کو منظر عام پر کیوں نہیں لایا گیا، انھوں نے پوچھا کیا آئی سی ایم آر اور وزارت آیوش نے اس کی منظوری دی ہے؟۔
اس موقع پر مذکورہ وکیل نے عوام سے بھی اپیل کی کہ حکومت کی منظوری تک اس دوائی کو مت استعمال کریں۔