ETV Bharat / bharat

'دہلی حکومت کورونا ہیلتھ بلیٹن سے تبلیغی کا کالم ہٹائے'

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 12:11 PM IST

Updated : Apr 10, 2020, 1:18 PM IST

دہلی حکومت ہر روز کورونا سے متعلق ہیلتھ بلیٹن جاری کرتی ہے، اس میڈیکل بلیٹن میں نظام الدین مرکز کے تبلیغی جماعت سے وابستہ مریضوں کےعلیحدہ ذکر پر اعتراض کیا گیا ہے اور اقلیتی کمیشن کی جانب سے دہلی حکومت کو ایک خط لکھ کر اس علیحدہ کالم کو ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجروال
وزیر اعلیٰ کیجروال

دہلی اقلیتی کمیشن نے محکمہ صحت کے میڈیکل بلیٹن میں الگ سے کالم اور علیحدہ طور پر تبلیغی جماعت سے متاثرہ کورونا کے ذکر پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اس علیحدہ کالم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، نیز دہلی حکومت سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک علیحدہ قبرستان بنایا جائے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے حکومت کو لکھے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ 'کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر مشتمل ہیلتھ بلیٹن میں مسجد کا ایک الگ کالم ہے، یہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک خاص برادری کے خلاف جذبات بھڑکانے کا کام ہے'۔

انہوں نے اسے مسلم برادری پر حملوں سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ 'ایسا کرنے کے نتیجے میں مسلم برادری کے لوگوں پر ملک کے مختلف حصوں میں حملہ کیا جارہا ہے اور ان کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کی بات کی جارہی ہے'۔

ظفرالاسلام نے اس خط میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ 'اسی وجہ سے لنچنگ بھی ہو رہی ہے'۔

اس کے علاوہ وقف بورڈ نے ایک دیگر مکتوب لکھ کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کو رونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لیے الگ سے قبرستان بنائے جائیں، اس خط میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے مرنے والے لوگوں کی تجہیز وتکفین میں بھی ایک بہت بڑا مسئلہ آرہا ہے۔

اسی بات کو ذہن نشیں کرتے ہوئے دہلی وقف بورڈ نے اپنے ایک قبرستان کو 'كووڈ-19 قبرستان' کے طور پر نشان زد کیا ہے، مذکورہ قبرستان رنگ روڈ پر واقع ملینیم پارک کے قریب ہے جس کو 'جدید کروستان' کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Last Updated : Apr 10, 2020, 1:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.